جھل مگسی , نا معلوم افراد اور مقامی قبائل درمیان شدید فائرنگ


ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) جھل مگسی کے علاقے نغوراور ڈھورڑی میں نا معلوم مسلح افراد اور مقامی قبائل کے درمیان شدید فائرنگ پورا علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع کی جانب روانہ پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقوں نغور اور ڈھورڑی میں نا معلوم مسلح افراد اور مگسی قبیلے سمیت دیگر قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے مقامی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے پورے علاقے میں شدید خوف وحراس پایا جارہاہے جبکہ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر روانہ ہوگئے ہیں امدہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا خدشہ پایا جارہا ہے