کوئٹہ (ویب ڈیسک) وضاحت کے طور پر عرض ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے قلات ڈویژن کے خاتمے کے نوٹیفکیشن کو معطل نہیں کیا اور نہ ہی اس ضمن میں کوئی حکمِ امتناعی (Stay Order) جاری کیا گیا ہے۔ آج کی سماعت میں عدالت عالیہ نے ہماری جانب سے دائر کردہ سی ایم اے برائے حکمِ امتناعی (CMA for Stay) اور اصل پٹیشن کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 6 اگست 2026 کو مقرر کی گئی ہے، جس میں سی ایم اے اسٹے پر بھی دلائل سنے جائیں گے۔
قلات ڈویژن کے نوٹیفکیشن کی معطلی کے حوالے سے خبر میں صداقت نہیں، بلوچستان ہائیکورٹ
