کوئٹہ (بلوچستان نیوز) کوئٹہ سریاب روڈ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، تین نوجوان جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے مصروف علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت ہارون ولد جمیل، غفور ولد وحید بخش اور نصیب اللہ کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں عبدالحفیظ اور جمیل شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔
کوئٹہ، سریاب روڈ پر فائرنگ سے 3 نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی ہوگئے، نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
