اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
لاہور (ویب ڈیسک) سی سی پی او لاہور کی مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں آمد، مولانا نے گرفتاری پیش کردی۔ ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنیکا اعلان ، آج بعد از نماز جمعہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔ قبل ازیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری گرفتاری انہیں ہضم نہیں ہوگی۔ وہ میری گرفتاری کرچکے ہیں اور اب میں ان کی حراست میں ہوں۔ وہ مجھے جہاں لے جانا چاہیں، لے جائیں۔ آپ بے فکر رہیں، ہم پوری استقامت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے۔
