کوئٹہ (ویب ڈیسک) گرینڈ الائنس کے سربراہ عبدالقدوس کاکڑ اور یونس کاکڑ کی پریس کانفرنس۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس بلوچستان نے پرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلی پر مبینہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔ گرینڈ الائنس کے رہنماﺅں کے مطابق 18 جون سے غیر معینہ مدت تک بلوچستان بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے جبکہ صوبے بھر میں لاک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ اعلان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ مزید برآں 19 جون سے کوئٹہ میں تادمِ مرگ دھرنا دیا جائے گا۔ گرینڈ الائنس کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج جاری رکھا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔
گرینڈ الائنس کا بلوچستان بھر میں لاک ڈاﺅن، 19 جون سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان
