سوراب (نامہ نگار) حکومت بلوچستان محکمہ داخلہ کے جاری کردہ حکم نامے کے تحت ضلعی انتظامیہ سوراب نے N-25 قومی شاہراہ پر احتجاج، دھرنے، جلوس، سڑک کی بندش اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے پر دفعہ 144 نافذ کردی محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکم نامے کے مطابق سوراب، خضدار اور وڈھ اضلاع میں N-25 قومی شاہراہ کے حساس مقامات پر ایسے تمام اقدامات پر پابندی ہوگی جن سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو، عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔ ضلعی انتظامیہ سوراب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی پابندی کریں اور N-25 شاہراہ پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں یہ حکم تین ماہ کی مدت کے لیے نافذ العمل رہے گا۔
این 25 کی بندش، حکومت بلوچستان نے شاہراہ پر دفعہ 144 نافذ کردی، احتجاج اور دھرنوں پر پابندی
