رحمان گل اور بشیر زیب کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 25 کروڑ روپے انعام دیا جائیگا، معاون برائے داخلہ بلوچستان

معاون برائے داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (بلوچستان نیوز) حکومت بلوچستان کی جانب سے دہشتگردوں کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے کروڑوں روپے انعام کا اعلان۔ معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں پر 5 لاکھ روپے سے لے کر 25 کروڑ روپے تک انعام مقرر۔ رحمان گل کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے پر 25 کروڑ روپے انعام مقرر۔ بشیر زیب کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کے لیے بھی 25 کروڑ روپے انعام کا اعلان۔ دیگر انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر بھی لاکھوں اور کروڑوں روپے کے انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔ بابر یوسفزئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردوں کے حوالے سے مستند معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کریں۔ اطلاع فراہم کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ مستند اور قابل عمل معلومات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انعامات کی ادائیگی حکومت بلوچستان کے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔ بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ عوامی تعاون سے امن دشمن عناصر کے خلاف موثر اقدامات مزید تیز کیے جاسکتے ہیں۔