لاہور میں مولانا فضل الرحمن کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کردی گئی

مولانا فضل الرحمن کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

لاہور (ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات کردی گئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں مولانا فضل الرحمن کی قیام گاہ کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے اور مولانا کو نقل و حرکت محدود رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کو گھر میں نظر بند کرنے کے معاملے پر ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست جے یو آئی کے کارکن ابرار حسین ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے گھر کی ناکہ بندی کرکے نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے، لہٰذا عدالت مولانا کی بازیابی کا حکم دے۔ مولانا فضل الرحمن نے لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی اےپی سی میں شرکت کرنا تھی۔