نوشکی بازار میں یکے بعد دیگر دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں، صورتحال کنٹرول میں ہے، پولیس حکام

نوشکی بازار میں دھماکے اور فائرنگ

نوشکی (نامہ نگار) نوشکی بازار میں مالیاتی اداروں کے اطراف یکے بعد دیگر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں، بازار بند ہونا شروع، شہری اپنے گھروں کی طرف روانہ۔ ایس پی نوشکی کے مطابق دھماکوں سے مالیاتی ادارے کے شیشے ٹوٹ گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ کسی بینک کو لوٹا گیا، صورتحال کنٹرول میں ہے۔