پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے بلا مقابلہ وزیراعلیٰ منتخب

گلگت (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ اسپیکر عمران ندیم کی زیرصدارت ہونے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں امجد حسین کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی وزیراعلیٰ کے لیے کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ ایوان میں موجود تمام ارکان نے امجد حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کی۔ امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔ امجد حسین ایڈووکیٹ حالیہ الیکشن میں جی بی اے 1 گلگت سے کامیاب ہوئے ہیں۔ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔ امجد حسین ایڈووکیٹ 2010 سے2015 تک گلگت بلتستان کونسل کے رکن رہے، امجد حسین نے 2020 کے انتخابات میں دو حلقوں سے کامیابی حاصل کی۔ نو منتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔