اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پشاور (ویب ڈیسک) بٹگرام میں سرحدی حدود کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم سے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کولئی پالس اور بٹگرام کی سرحدی حدود کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اطراف کے7 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال روانہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
