اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔
