کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر راکٹ حملے، تین افراد زخمی ہوگئے، ایس ایس پی آپریشن

کوئٹہ (بلوچستان نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقوں سے فائر کیے جانے والے تین راکٹ شہر کے مختلف مقامات پر گرگئے، تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ آصف خان نے بتایا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقوں سے تین راکٹ فائر کیے گئے جو میر احمد خان روڈ،نیو فقیر محمد روڈ اور سرکی روڈ کے قریب گر کر پھٹ گئے، راکٹ گرنے سے دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی، میر احمد خان روڈ پر گرنے والا راکٹ ٹرانسفارمر سے ٹکرا گیا جس کے پھٹنے سے تین افراد معمولی زخمی ہوئے دیگر مقامات پر راکٹ گرنے سے چھتوں کو اور سولر سسٹم کو نقصان پہنچا ، جبکہ قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔