وندر (نامہ نگار) مکران کوسٹل ہائی وے پر ساحلی علاقے بسول کے قریب دشت سے آنے والی مسافر کوچ اور گیس سے بھرے باو¿زر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں مردوں، خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر سوار ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تصادم کے فوراً بعد مسافر کوچ آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ مسافر بس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر سوار تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس میں پھنسے مسافروں کے جھلسنے اور چیخ و پکار کی آوازیں آ رہی تھیں، جس سے جائے حادثہ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ مکران کوسٹل ہائی وے پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی حتمی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تفصیلات آنے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
وندر، مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ اور گیس باﺅزر میں تصادم، دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی
