ماخذ: این این آئی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) بولان کے علاقے بی بی نانی ایریا سے نا معلوم مسلح افراد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ انجینئر پٹ فیڈر کینال کو سرکاری ڈرائیور اور گاڑی سمیت اغواءکر لیا گیا مسلح اغواءکاروں نے رات گئے تک سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو رہا کردیا جبکہ ڈرائیور اور سرکاری گاڑی اغواءکاروں کی تحویل میں ہے مسلح اغواءکاروں نے لاکھوں روپے نقدی پانچ پانچ لاکھ مالیت کے دو موبائل فونز بھی ساتھ لے گئے پولیس کے مطابق بولان کے علاقے پولیس تھانہ گوگرت کی حدود بی بی نانی ایریا میں گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ جاتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ انجینئر پٹ فیڈر کینال سرکل نصیرآباد ڈویژن میر مدثر کھوسو کو سرکاری ڈرائیور اور گاڑی سمیت اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے اغواءکاروں نے ان سے لاکھوں روپے نقدی پانچ پانچ لاکھ روپے مالیت کے دو قیمتی موبائل فون ودیگر سرکاری سامان چھین لیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے رات گئے میر مدثر کھوسو کو رہا کردیا جوکہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ سرکاری ڈرائیور اور سرکاری گاڑی اب بھی اغواءکاروں کی تحویل میں ہے واقعے کے بعد مقامی پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔
