کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ بشیر چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ واقعے کے بعد مقتول کی لاش سڑک پر پڑی ملی، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ کے درج پتے کے مطابق وہ ایئر پورٹ روڈ، محلہ فرسٹ فیملی لائن جیکب آبادکا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے مقام گیت سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے لاش کو تحویل میں لے کر فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شکیل ولد قیصر کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے ہے۔ پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے قتل کے اسباب اور دیگر پہلوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، کھڈ کوچہ سے ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی کی لاش برآمد
