جنگل پیر علیزئی (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علیزئی میں 2 گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنگل پیر علیزئی کے علاقے کلی خمٹ کے قریب 2 گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زکریا خان، ظفر اللہ اور باعث خان جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، اس سلسلے میں مزید کا رروائی ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے۔
قلعہ عبداللہ جنگل پیر علیزئی کے قریب دو گروہوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق
