کیچ کے علاقے دشت اور پسنی سے 3 افراد کی لاشیں برآمد، ورثاء کے حوالے کردیں، پولیس

کوئٹہ (این این آئی)ضلع کیچ کے علاقے دشت سے ایک شخص کی لاش برآمد ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو دشت کے علاقے کھڈان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت عطاءاللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی، مزید کاروائی جاری ہے ۔ دریں اثناءضلع گوادر کے علاقے پسنی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو مکران کوسٹل ہائی وے پر چربندن کراس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیںجن کی شناخت استاد محمد سراج کلانچی اور سردل ولد شیر محمدکے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔مزید کارروائی جاری ہے ۔