راولپنڈی، گھر سے خاتون اینکر کی لاش برآمد، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی، گھر سے خاتون اینکر کی لاش برآمد

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت ربیعہ احسن کے نام سے ہوئی ہے، ربیعہ احسن ایک ٹی وی چینل کی اینکر تھیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ربیعہ احسن کے شوہر احسن کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر احسن نے ابتدائی بیان دے دیا اور بتایا کہ اتفاقیہ گولی چلی جو ربیعہ کو لگی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی میں ناچاقی نہیں تھی، واقعے کے وقت مقتولہ کی ماں اور بہنیں بھی گھر پر تھیں۔