کچھی، بھاگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے سٹی پولیس تھانے پر ڈرون حملہ، عمارت کو جزوی نقصان

کچھی بھاگ پولیس تھانے پر ڈرون حملہ

ماخذ: آن لائن

بھاگ (آن لائن) کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے سٹی پولیس تھانے پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سیکورٹی مزید سخت کردی۔ واقعے کے بعد شہر اور گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔