نیشنل گرڈ کمپنی ترسیلی نظام میں ناکام، شہری مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور

نیشنل گرڈ کمپنی

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل گرڈ کمپنی کی ترسیلی نظام کی ناکامی کے باعث شہری مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔ نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کی جانب سے سندھ اور جنوبی پاکستان سے سستی بجلی ملک کے بڑے مراکز استعمال تک منتقل کرنے میں ناکامی کے باعث بجلی صارفین کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ ترسیلی نظام کی رکاوٹوں کے باعث بجلی کی پیداوار کے لیے مہنگی آر ایل این جی اور درآمدی کوئلے پر انحصار کیا جارہا ہے جبکہ نسبتاً سستی تھر کے کوئلے، جوہری توانائی اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی پوری طرح استعمال نہیں ہو پارہی۔ اس تضاد نے ملک میں بجلی کے نرخوں کے بحران کو مزید سنگین کردیا ہے۔