ژوب، لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کو 9 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا

ژوب، لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ژوب سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ۔ جج اختر شاہ کی عدالت سے غیر اخلاقی ویڈیوز سے ہراساں اور بلیک میل کرنے والے نعمان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا، 60 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مقدمہ نمبر 33/25 سرکار بنام نعمان وغیرہ سکنہ ژوب نے 2025 میں ژوب سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو خیر اخلاقی ویڈیوز سے ہراساں اور بلیک میل، دھمکی دینے پر ٹرائل مکمل ہونے، جرم ثابت ہونے پر اسپشل عدالت سائبر کرائم بلوچستان جوڈیشل مجسٹریٹ سول جج اختر شاہ کی عدالت نے ملزم کو پیکا ایکٹ 2016 کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر ملزم نعمان مندوخیل کو 9 سال قید بامشقت اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا دیدی گئی۔

محمد یوسف
رپورٹر
محمد یوسف

محمد یوسف روزنامہ بلوچستان نیوز کے رپورٹر ہیں اور کوئٹہ سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔ انہیں صحافت کے شعبے میں 15 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، اور وہ کوئٹہ اور گرد و نواح کے واقعات، مقامی مسائل اور تازہ ترین خبروں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔