ڈی ایم جمالی، منگولی میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک، منجھو شوریٰ میں مسلح افراد کی پٹرول پمپ پر فائرنگ

ڈی ایم جمالی فائرنگ

ماخذ: این این آئی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان ہلاک، لاش سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس نے لاش ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ مراد جمالی شناخت کیلئے منتقل کردی، پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود باحکانی پل کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا اور ان کی لاش سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لیکر ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں شناخت کیلئے رکھ دی جبکہ واقعے کے بارے میں تحقیقات منگولی پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں منجھوشوری نا معلوم مسلح افراد کی پیٹرول پمپ پر فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی جبکہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے افراد بال بال بچ گئے۔ پولیس کے مطابق تمبو کے ہیڈ کوارٹر منجھو شوریٰ میں نا معلوم مسلح افراد جوکہ ایک ویگو گاڑی میں سوار تھے اچانک میر وزیر خان منجھو کے پیٹرول پمپ پر شدید فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ سے پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا عملہ بال بال بچ گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر منجھو شوریٰ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔