لورالائی سے لاپتا دو طلبا کو پولیس نے بازیاب کراکر والدین کے حوالے کردیا، اہلخانہ کا اظہار تشکر

لورالائی لاپتا طلبا بازیاب

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) لورالائی پولیس نے اسکول جاتے ہوئے لاپتا ہونے والے 2 کم عمر طلبا کو بازیاب کراکر والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے رہائشی 15 اور 16 سالہ طالب علم اسکول جاتے ہوئے لاپتا ہوگئے تھے، والدین کی اطلاع پر ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد کی نگرانی میں پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے موثر رابطوں اور طالب علموں کی لوکیشن کی نشاندہی کرکے دونوں طلبا کو ضلع قلعہ سیف اللہ کے ایک نجی ہوٹل سے بحفاظت بازیاب کرکے قلعہ سیف اللہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کو کوئٹہ سے فون آیا کہ ان کے والد بیمار ہیں اور کوئٹہ میں زیر علاج ہیں، دونوں کوئٹہ آجاﺅ۔ بچوں نے گھر جانے کی بجائے وہ کوئٹہ روانہ ہوگئے۔ لورالائی پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔ دونوں طلبا کی بحفاظت بازیابی پر اہل خانہ نے ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ، ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد، ایس ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ، ایس ایچ او سٹی تھانہ شریف موسیٰ خیل اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کی بروقت کارروائی، فرض شناسی اور انسانی ہمدردی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔