خاران، حافظ کبیر ایجباڑی کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، بیٹا جاں بحق، دوسرے بیٹے سمیت اغوا کرلیے گئے

خاران (ویب ڈیسک) خاران شہر نامعلوم مسلح افراد کا حافظ کبیر احمد ایجباڑی کے گھر پر حملہ، بیٹا جاں بحق، مسلح افراد حافظ ایجباڑی اور ان کے دوسرے بیٹے کو اغوا کرکے لے گئے، اسلحہ ضبط۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے خاران شہر کلان میں حافظ کبیر احمد کے گھر دھاوا بول دیا جس پر ان کے بیٹے کی جانب سے مزاحمت پر جوابی فائرنگ سے حافظ کبیر کا بیٹا عبدالحکیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مسلح افراد نے حافظ کبیر ایجباڑی کو بیٹے نوید سمیت اغوا اور اسلحہ ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔