کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت بدستور برقرار، شہر کے اکثر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا، کھلے پمپس پر رش، لمبی قطار لگ گئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول پر پابندی اور ملکی پیٹرول کی عدم دستیابی نے پریشان کردیا ہے، گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنے کے بعد بھی پیٹرول نہیں مل رہا۔ صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کی وجہ شاہراہوں کی بندش اور تعطیلات کے باعث ملکی پیٹرولیم کمپنیوں کا اسٹاک پہنچنے میں تاخیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شکارپور میں ڈپوو¿ں سے پیٹرول اور ڈیزل کی وافر مقدار میں لوڈنگ ہوگئی ہے، پیٹرول کی دستیابی کی صورتحال کو معمول پر آنے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔
کوئٹہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت، متعدد پمپ بند، شہری پریشان، صورتحال معمول پر آنے میں دو دن لگ سکتے ہیں، صدر پیٹرولیم ڈیلر
