اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت میں 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 21 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔
