اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی ا±لٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 109 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی میں تقریباً 350 افراد سوار تھے، 80 سے زیادہ مسافروں کو بچالیا گیا ہے جبکہ 116 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے 80 سے زائد تمام افراد ایتھوپیا کے شہری تھے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی ایم او) کے مطابق اب تک برآمد کی گئی لاشوں میں 52 مرد، 42 خواتین، 9 لڑکیاں اور6 لڑکے شامل ہیں۔
