حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے اعلان

پیٹرول ڈیزل قیمت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 312 مقرر کر دی گئی۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو 346 روپے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔