بولان، مچھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 30 زخمی

بولان،ٹریفک حادثہ

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بولان کے علاقے مچھ قومی شاہراہ پر مزدا ٹرک اور ویگن میں تصادم، ابتدائی رپورٹ کے مطابق 6 افراد جان بحق، بچوں اور خواتین سمیت 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ ویگن جو کہ کوئٹہ سے مچھ شہر آرہی تھی حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔