لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کو کور کمانڈر بلوچستان تعینات کردیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر بلوچستان تعینات

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاک فوج میں اہم تقرری کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کو کور کمانڈر بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔ وہ صوبے میں سیکورٹی، امن و امان اور قومی سلامتی سے متعلق امور کی نگرانی کریں گے۔ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کور کمانڈر 12 کور بلوچستان تعینات تھے۔