عمران خان کو سخت سیکورٹی میں اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے سیل میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو نصف شب کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ شفا انٹرنیشنل اسپتال کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسپتال منتقل کرنے سے قبل اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا جائے گا ، 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی ، چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔