کوئٹہ ( آئی این پی ) کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب واقع بازار میں ایک پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل باﺅزر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا اور بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق آئل بازر میں آگ لگنے کے باعث دو افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بھرپور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔عبدالحق اچکزئی کے مطابق بروقت کارروائی کی بدولت آگ کو پیٹرول پمپ، قریبی گاڑیوں اور اطراف کی املاک تک پھیلنے سے روک دیا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سے بچاﺅ ممکن ہوا۔واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔
کوئٹہ، سریاب کسٹم کے قریب آئل باﺅزر میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق
