ڈی آئی خان خودکش دھماکے کے زخمیوں کو لے جانیوالی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈی آئی خان خودکش دھماکے

پشاور (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج نے فائرنگ کی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد خوارج کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔