جھل مگسی، فائرنگ کے واقعات میں مرد اور خاتون ہلاک، اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

جھل مگسی، فائرنگ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جھل مگسی میں سیاہ کاری کے الزام میں مرد اور خاتون ہلاک، جھل مگسی کے قریب عبدالغفار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، گوٹھ جیانی میں مسمات (ع) بھی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی۔ دونوں واقعات کے ملزمان فائرنگ کے بعد فرار، پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نصیر آباد میں 11 سالہ بچہ مشتاق شاہ عرف شفے ولد انور شاہ پستول صفائی کرتے ہوئے خود کے فائر سے جان کی بازی ہار گیا۔