کوئٹہ (بلوچستان نیوز) آل پاکستان مزدا ٹرک، بس کوچ ایسوسی ایشن اور بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔ کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی نور جان، رحیم کاکڑ اور دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ حکومت قومی شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کے مطابق مسلسل پیش آنے والے حملوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے باعث ٹرانسپورٹرز شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قومی شاہراہوں پر موثر سیکورٹی یقینی بنائے، متاثرہ ٹرانسپورٹرز کے نقصانات کا ازالہ کرے اور محفوظ ماحول فراہم ہونے تک ان کے احتجاج کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیاں نہیں چلائیں گے، ٹرانسپورٹروں کا اعلان
