پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سیکورٹی فورسز

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ تھری بھرپور انداز سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے پروم میں کارروائی کرکے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجگور کے علاقوں اپھان کوہ اور پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ مارے گئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔