اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے میرے پاس جہاز تھا لندن میں، میں دو دن کیلئے گئی تھی جس دن میری واپسی تھی اس دن لندن کے تمام ایئر پورٹ شٹ ڈاﺅن ہوگئے وہاں کوئی ٹیکینکل خرابی ہوگئی جن لوگوں نے کمرشل فلائٹ پر آنا تھا ان کو تین سے سات دن کیلئے وہاں رکنا پڑا اور اگر میرے پاس جہاز نہ ہوتا تو مجھے بھی وہاں تین، چار، پانچ دن اور لگ جاتے، تو وہ جو تین، چار، پانچ دن ہیں مریم نواز کیلئے وہ دن نہیں عوام کیلئے تین ، چار، پانچ منصوبے ہیں۔ نجی ٹی وی کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں اس تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لندن میں اپنی بیٹی کی گریجویشن میں شرکت کرکے 9 ستمبر کو اسی بیٹی کے ساتھ واپس آئی ہیں، اس کے فوراً بعد آپ کی بیٹی کی شادی تھی، تو یہ عوام کے پانچ، چھے، ساتھ منصوبوں کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ آپ کے گھر کا فنکشن تھا۔
لندن سے جہاز پر واپسی عوام کے منصوبوں کا مسئلہ نہیں، آپ کے گھر کا ذاتی فنکشن تھا، شاہزیب خانزادہ کا تبصرہ
