کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی عمارت میں آتشزدگی، میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے آفس میں آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی ہیڈ آفس میں موجود میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پورشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 2 فائر ٹینڈرز نے کارروائی کی اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔