کوئٹہ (آن لائن) سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے علاقوں جنوبی وزیرستان اور بنوں جبکہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسزکے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے11دہشتگردوں کو ہلاک کرکے بارودی مواد برآمد کرکے ٹھکانوں کو تباہ کردیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بنوں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 فتنہ الخوارج کو ہلاک کرکے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔ اور دہشتگردوں کے ٹھکانے کوتباہ کردیاجنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرآپریشن کے دوران 5خوارج کوہلاک کردیا۔ جنہیں سیکیورٹی فورسزنے ان کی نقل وحرکت کا بروقت سراغ لگایا اور گھیرے میں لیکرموثر کارروائی کی بلوچستان کے ضلع خضدار ساسول میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائی میں4 دہشتگردوں کو کوارڈ کاپٹر کی مدد سے موثرانداز میں نشانہ بنایا کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے ملک سے دہشتگردی کے ناسورکے مکمل خاتمہ تک سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام وژن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
