ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغواءہونےوالے 11 افراد بازیاب ہوگئے، صوبائی وزرائ

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغواءہونےوالے 11 افراد بازیاب ہوگئے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور مقامی قبائلی رہنما آصف کاکڑ نے بتایا کہ حکومت اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغواءہونے والے 10 افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے جنہیں کوئٹہ شہر روانہ کردیا گیا، جو رات گئے کوئٹہ پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک مغوی کو اغواءکاروں نے زخمی ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری پر مسلح افرادکے حملے میں 5 شہری جاں بحق جبکہ 11 افراد کو مسلح افراد اغواءکرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔