کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں، ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات کے دوران 11 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔ جھل مگسی کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گوٹھ ظفر مگسی کیمپ کے قریب مگسی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص نصراللہ جاں بحآ جبکہ دو افرادمولا بخش اور گل بہار زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی گئی ۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2افراد کو گرفتارکرلیا۔ایک دوسرے واقعے میں میختر کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد موٹرسائیکل سواروں کوبچاتے ہوئے ٹرک الٹنے سے ڈرائیورزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو میختر کے علاقے سہین پل جلیبی موڑ کے قریب تیزرفتار کارکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوا ر 2افرادامان اللہ اور یوسف جاں بحق ہوگئے حادثے کے بعد موٹرسائیکل سواروں کوبچاتے ہوئے ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے سے ڈرائیور خواجہ محمد زخمی ہوگیا مقامی انتظامیہ نے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی گئیں حادثے کے بعدکار ڈرائیور فرار ہون میں کامیاب ہوگیا۔ پنجگور کے علاقے گوران میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ 2000 ماڈل ایرانی گاڑی اور ایگزیو کار کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں چار خواتین اور ایک نوجوان جمشید ولد عبیداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو کمسن بچے شدید زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور کی تحصیل پروم کے علاقے کہدہ عبدالحکیم بازار سے بتایا جاتا ہے۔ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کوہلو کے علاقے میں گزشتہ شب نامعلو م ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ شب کوہلو کے علاقے گرسنی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی مزید کارروائی کوہلو انتظامیہ کررہی ہے۔ بختیارآباد میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق بختیار آباد میں قومی شاہراہ پر تیز رفتارٹرک کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارایک شخص احمد اللہ جاں بحق جبکہ دو افراد محمد اخلاق اور نورالحق زخمی ہوگئے۔ پولیس نے نعش اروذخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس نے ٹرک قبضے میںلیکرڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ دکی کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دکی کے علاقے شریانی لونی سے تعلق رکھنے والا شخص شراف الدین آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا ۔
بلوچستان میں حادثات و واقعات کے دوران 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
