بولان (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع کچھی بولان کے علاقے دلدار گاﺅں میں نامعلوم مسلح افراد نے جاموٹ قبائل کی معروف شخصیت میر شفیع محمد ابڑو کے مہمان خانے اور کٹھن پولیس تھانے کو راکٹ حملے اور شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا، مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں میر شفیع محمد ابڑو اور ان کے مہمانوں کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کٹھن پولیس تھانے پر حملے کے دوران تھانے کا تمام پولیس ریکارڈ جلا کر خاکستر کردیا گیا، نا معلوم مسلح افراد اور قبائلی شخصیت کے افراد کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم، خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
بولان، کچھی میں قبائلی شخصیت کے مہمان خانے اور کٹھن پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ
