چاغی میں سرکاری ریسٹ ہاﺅس جلا دیا گیا۔ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

چاغی، ڈیرہ بگٹی(یو این اے، آن لائن) ضلع چاغی کے علاقے یونین کونسل زیارت بلانوش میں نامعلوم مسلح افراد نے لوکل گورنمنٹ کے ریسٹ ہاس میں توڑ پھوڑ کے بعد قیمتی سامان اٹھا لیا اور عمارت کو آگ لگا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ چاغی کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ریسٹ ہاس میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور مبینہ طور پر قیمتی سامان ساتھ لے گئے۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بعد ازاں ریسٹ ہاس کی عمارت کو آگ لگا دی، جس سے عمارت اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں ہونے والے مالی نقصان اور دیگر تفصیلات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ دریں اثناءڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے تخریب کاری کے لئے چھپائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔