کوئٹہ (ویب ڈیسک) خاران سے دو افراد کی لاشیں برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے زاروزئی اور خاران شہر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ سورہڈو کے مقام سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو شناخت کیلئے اسپتال منتقل کیا جہاں پر زاروزئی سے برآمد لاش کی شناخت غلام حیدر ولد شاہجہان کے نام سے ہوئی جبکہ سورہڈو سے برآمد مسخ شدہ لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
خاران سے دو افراد کی لاشیں برآمد، ایک کی شناخت نہیں ہوسکی
