پنجگور ‘ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 6 دہشگرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 اور 4 جون کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھیں گے۔