خضدار (ویب ڈیسک) خضدار باغبانہ باجوئی کھنڈوزئی کے علاقے میں پولیس ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں ایک لیڈی کانسٹیبل اور ایک پولیس جوان جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ باغبان باجوئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں گھریلو چوری کے ملزمان کے تعاقب میں مقامی افراد اور پولیس نفری قائم خانزئی ایریا میں موجود تھی کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح افراد اچانک موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیع اللہ باجوئی اور ایک لیڈی کانسٹیبل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ابراہیم شیخ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ سیکورٹی اداروں نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق، ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی
