کوئٹہ ہنہ اوڑک میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، علاقے میں خوف و ہراس

کوئٹہ ہنہ اوڑک

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے تفریحی مقام ہنہ اوڑک ولی تنگی میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے ولی تنگی میں سڑک کے کنارے دھماکہ خیز موادنصب کر رکھا تھا کہ قریب سے گزرنے والی گاڑی کے دوران وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد محمد دین اور رومان خان زخمی ہوگئے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ ،پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ مزید کاروائی انتظامیہ کررہی ہے۔