کوئٹہ (ویب ڈیسک) سول اسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی فوری مدد کرنے والے نوجوان عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمت کا اعلان۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نوجوان عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائیوں سے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپ نے ہمت، بہادری اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا، ہمیں آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرازق خلجی نے مشکل گھڑی میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدد کی۔ ایسے بہادر اور فرض شناس نوجوان معاشرے کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے عبدالرازق خلجی کے جذبہ انسانیت اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو عبدالرازق خلجی جیسے باہمت اور انسان دوست نوجوانوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ بروقت بہتر علاج علاج معالجے، حوصلہ افزائی اور داد رسی پر عبدالرزاق خلجی اور ان کے بھائیوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اظہار تشکر، دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر کی مدد کرنیوالے نوجوان کیلئے سرکاری ملازمت کا اعلان
