کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت کا واقعہ کی تحقیقات چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) سے کرانے کا فیصلہ۔ وزیراعلیٰ کی سی ایم آئی ٹی کو موقع پر جاکر واقعہ تحقیقات کرنے کی ہدایت۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی بشیر احمد بنگلزئی کی سربراہی میں سی ایم آئی ٹی واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔ انکوائری میں حادثے کی اصل وجہ، متعلقہ حکام کی کارکردگی اور ذمہ داروں کا تعین کرنے ہدایت۔ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی مرتب کرنے کی ہدایت۔ دو ہفتوں میں انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کرنے کی ہدایت۔ واضح رہے کہ 30 جولائی کو کوئٹہ کے علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثے میں 34 کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔
سورینج کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کے حوالے، ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت
